مفید صلاح براۓ بلغاریہ میں حفاظت اور پناہ مانگنے والے (Urdu)
بنیادی حقوق اور ان تک رسائی
مختصر تعارف: جب حفاظت کے لئے آپ کی درخواست کا تخمینہ کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ کو قبول کرنے والے معاشرہ میں آپ کا موافقت یعنی adaptation ہوتا ہے- اگر آپ اپنے حقوق اور ان تک پہنچنے کا راستہ جانتے ہیں تو یہ معاشرہ میں آپ کی کامیابی تکمیل یعنی integration میں بھی ایک اہم قدم ہے-
اگر آپ کم عمر ہیں (یعنی آپ کی عمر ١٨ سال سے کم ہو) آپ کو کچھ خاص حقوق دئے گئے ہیں- بروشر کے آخر میں دیکھیں-
حفاظت کے لئے درخواست کے تخمینہ کی کاروائی تک آپ کیسے پہنچ سکتے ہیں؟
1) ہر ایک شخص کا یہ حق ہوتا ہے کہ جب اس کو تعاقب کیا جاتا ہو یا اس کو جان اور حفاظت کا خطرہ ہو تو وہ پناہ (بین الاقوامی پناہ یعنی international protection) کی تلاشی کر سکتا ہے-
آپ کا یہ حق تب عمل میں ہو سکتا ہے جب آپ بلغاریہ کے سامنے درخواست پیش کریں جس میں یہ بتایا جاۓ کہ آپ حفاظت (پناہ) حاصل کرنا چاہتے ہیں- درخواست پیش کرنے کے دو طریقے ہیں – سرکاری افسر کو زبانی طور پر بتا دیں کہ آپ حفاظت یا پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں یا لکھی طور پر درخواست پیش کریں- لکھی ہوئی درخواست آپ کی مادری زبان میں ہو سکتی ہے- جب آپ نے کسی دوسرے سرکاری افسر کے سامنے درخواست پیش کی ہے تو اسی افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوراً آپ کی درخواست کو یا مہاجروں کی سرکاری ایجنسی میں بھیج دے (اگر آپ نے بین الاقوامی پناہ مانگا ہے) یا بلغاریہ کے صدر صاحب یعنی President کے دفتر میں بھیج دے (اگر آپ نے پناہ یعنی اسائلم مانگا ہے)-
بلغاریہ میں حفاظت کے لئے درخواستوں کے متعلق ایک خاص ادارہ مہاجروں کی سرکاری ایجنسی کا صدر ہے- آگے اس ایجنسی کو صرف ایجنسی کہا جاۓ گا- مہاجروں کی حیثیت کے متعلق جو جنیوا کنونشن ہے اس کے مطابق ایجنسی کا صدر مہاجر کی حیثیت دیتا ہے اور اگر آپ کو سخت خلاف ورزی (تشدّد) کا سنجیدہ خطرہ موجود ہے تب ایجنسی کا صدر انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت دیتا ہے- مہاجر کی حیثیت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت “بین الاقوامی پناہ” کہلاتی ہیں- ایجنسی کے صدر کے فیصلوں کی وجہ ہوتی ہے اور ان فیصلوں کی فریاد کی جا سکتی ہے-
بلغاریہ میں ایک دوسرا ادارہ صدر جمہوریہ ہے جس کے ساتھ پناہ دینے کی کمیشن کام کرتی ہے- صدر جمہوریہ بلغاریہ ان پردیسیوں کو پناہ دیتا ہے جن کو ان کے خیالات یا بین الاقوامی طور پر مانے گئے حقوق اور آزادیوں کی حفاظت میں ایکٹیویٹی کی وجہ سے تعاقب کیا جاتا ہے- اس طرح کا پناہ تب بھی دیا جا سکتا ہے جب صدر کا ماننا ہے کہ یہ حکومت کے مفاد میں ہے یا پناہ دینے کے لئے خاص حالات موجود ہیں- اس کمیشن کے صدر کے فیصلوں کی کوئی فریاد عدالت کے سامنے نہیں کی جا سکتی-
2) جس وقت آپ نے حفاظت کے لئے درخواست پیش کی ہے تب سے آپ پناہ مانگنے والے ہیں- اسی وقت سے آپ کو بلغاریہ میں رہنے کا حق ہے جب تک آپ کی درخواست پر آخری فیصلہ سنایا نہیں جاۓ-
جب آپ کسی سرکاری افسر کے سامنے حفاظت کے لئے درخواست پیش کریں تو اس افسر سے نمبر داخلہ مانگ لیں تاکہ آپ کے پاس ثبوت ہو کہ آپ نے دراصل درخواست پیش کی ہے- اگر آپ نے حفاظت کے لئے درخواست ایجنسی میں پیش کی ہے اور اس کے ٣ دن بعد ایجنسی آپ کا رجسٹریشن نہیں کرواۓ (انٹرویو، انگلی نشان لینے اور رجسٹریشن کارڈ دینے کے ذریعے) تو آپ کو عدالت میں یہ مطالبہ پیش کرنے کا حق ہے کہ ایجنسی کے صدر نے آپ کی درخواست کے متعلق کچھ نہیں کیا ہے- اس طرح کا مطالبہ پیس کرنے کا حق تب بھی ہے جب آپ نے ایجنسی میں نہیں یعنی کسی دوسرے ادارے میں درخواست پیش کی ہے اور ٦ دن بعد ایجنسی نے آپ کی درخواست کو رجسٹر نہیں کیا ہے- مطالبہ انتظامی ضابطہ کی دفعہ ٢٥٧ کی بنیاد پر یورپی اتحاد کی ہدایت 2013/32/EU یعنی Directive 2013/32/EU کی دفعہ ٦ کے متعلق ہے-
3) جو شخص پناہ (حفاظت) کی تلاش میں ملک میں داخل ہو اس کو سزا نہیں ملتی
اگر آپ کے خلاف سرحد کو غیر قانونی طور پر پار کرنے کی وجہ سے مقدمہ قائم کیا جاۓ تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ بلغاریہ کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ ٢٧٩/٥ کے مطابق سرحد کو پار کرنا تب جرم نہیں سمجھا جاتا ہے جب پناہ (حفاظت) کی تلاش میں کیا گیا ہے- جب آپ کو جج کے پاس لیا جاۓ گا آپ قانون کی اس دفعہ کا حوالہ دے کے بتا سکتے ہیں کہ آپ اپنا قصور قبول نہیں کرتے ہیں-
اگر آپ کو بلغاریہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے سزا ملے، عام طور پر یہ سزا معطل سزا (suspended sentence) ہے یعنی آپ کو کئی مہینے کی قید کی سزا ملی ہے لیکن وہ عمل میں لائی نہیں جاتی ہے – آپ کو کوئی آزمائشی عرصہ دیا گیا ہے جس کے دوران آپ کو دوبارہ کوئی جرم ادا نہیں کرنا ہے- اگر اس آزمائشی عرصہ کے دوران آپ دوبارہ غیر قانونی طور پر سرحد کو پار کریں یا پار کرنے کی کوشش کریں (بلغاریہ سے باہر جانے کی کوشش) تو آپ کو دونوں سزاؤں کی وجہ سے جیل میں رہنا پڑے گا-
حفاظت کے لئے آپ کی درخواست کے تخمینہ کی کاروائی کے دوران
4) حفاظت مانگنے والے کی طرح آپ کے رجسٹریشن پر ایجنسی آپ کے انگلی نشان لے کر آپ سے عام نجی معلومات کے بارے میں تفتیش کرے گی
یہ ایک معیاری کاروائی ہے- آپ سرکاری افسروں سے یہ مانگ سکتے ہیں کہ وہ کوئی ڈاکیومنٹ دکھا کر بتا دیں کہ وہ اصل میں ایجنسی کا افسر ہے- انگلی نشان اور نجی جانکاری اس لئے ضروری ہیں کہ آپ کی شخصیت اور شہریت یعنی سیٹزنشپ (آپ کون سے ملک کے ہیں) کی شناخت کی جا سکے اور یہ طے کیا جاۓ کہ ڈبلن ریگولیشن کے مطابق حفاظت کے لئے آپ کی درخواست کا تخمینہ کرنے کے لئے یورپ کا کون سا ملک ذمہ وار ہے- انگلی نشان دینا آپ کا فرض ہے-
آپ کو اپنے شناختی ڈاکیومنٹ ایجنسی میں چھوڑ دینے کی ضرورت ہے- اگر کسی اچھی اور اصلی وجہ سے آپ کو تھوڑی دیر کے لئے اپنا قومی پاسپورٹ لینا ہے تو درخواست پیش کریں-
5) جانکاری کا حق
آپ کا یہ حق ہے کہ حفاظت (پناہ) کے لئے درخواست پیش کرنے کے زیادہ سے زیادہ ١٥ دن بعد ایسی جانکاری حاصل کریں جو آپ سے سمجھی ہوئی زبان میں ہو اور جس سے آپ سمجھ سکیں کہ آپ کی درخواست کے تخمینہ کی کاروائی کیا ہے، آپ کے حقوق و فرائض کیا ہیں اور کون سے ادارہ/انجمن پردیسیوں کو قانونی اور سماجی مدد دیتے ہیں- آپ یہ بھی مانگ سکتے ہیں کہ یہ جانکاری آپ کو زبانی طور پر ملے-
6) داخلہ کی شرطیں
کاروائی کے دوران آپ کا یہ بھی حق ہے کہ آپ کو مذکورہ ذیل چیزیں مل سکتی ہیں – رہنے کی جگہ، کھانا، سماجی مدد (جس طرح اور جس حد تک بلغاری شہریوں کے لئے ممکن ہے)، طبّی انشورنس، طبّی مدد اور طبّی خدمت کا مفت استعمال (جس طرح اور جس حد تک بلغاری شہریوں کے لئے ممکن ہے)، نفسیاتی مدد، رجسٹریشن کارڈ حاصل کرنا، ترجمان سے کام لینا-
توجہ: کوئی بھی آپ کو اپنے خرچ پر “باہری پتہ” پر رہنے کو مجبور نہیں کر سکتا (ایجنسی کے کسی کیمپ میں رہنے کے بجاۓ)- “باہری پتہ” کا ڈاکیومنٹ دکھانا کوئی شرط نہیں ہو سکتا کہ آپ کا رجسٹریشن پورا ہو یا آپ کو رجسٹریشن کارڈ مل جاۓ- بین الاقوامی پناہ کے لئے درخواست پیش کرنے کے تین دن کے عرصہ میں آپ کو رجسٹریشن کارڈ حاصل کرنے کا حق ہے-
توجہ: اگر ایجنسی کے جس کیمپ میں آپ کو بٹھایا گیا ہے آپ اس کے اندرونی اصول ماں لیں تب کسی کا حق نہیں کہ وہ آپ کو کیمپ سے باہر بھگاۓ کیوں کہ آپ کی کوئی خاص قومیت ہے یا حیثیت حاصل کرنے کے لئے آپ کو کوئی موقع نہیں ملے گا- اگر آپ کو ایجنسی سے حیثیت حاصل کرنے سے انکار ملے لیکن اس فیصلہ کی فریاد آپ ٹھیک وقت پر عدالت میں کریں تو جب تک عدالت کا مقدمہ ختم نہ ہو آپ کو کیمپ میں رہنے کا حق ہے-
آپ کو بلغاریہ میں کام کرنے کا حق ہے – جس تاریخ کو آپ نے بین الاقوامی پناہ کے لئے درخواست پیش کی ہے اس کے زیادہ سے زیادہ ٩ ماہ بعد- چوں کہ بلغاریہ میں قانون بدلے جانے والے ہیں اس لئے آپ معلومات مانگ لیں کہ موجودہ عرصہ کتنا ہے جس کے بعد آپ بلغاریہ میں کام کر سکتے ہیں-
ایجنسی پردیسیوں کو زبان بلغاری پڑھنے اور پیشہ ور قابلیت حاصل کرنے کا موقع دیتی ہے- اس وقت کے لئے کیسا موقع موجود ہے آپ اس کے بارے میں پوچھ لیں-
7) غیر محفوظ گروہ سے تعلق
مانا جاتا ہے کہ آپ کا غیر محفوظ گروہ سے تعلق ہے اگر: آپ کی عمر ١٨ سال سے کم ہے (آپ کم عمر ہیں)، کم عمر ہوتے ہوئے آپ بلغاریہ میں اکیلے آۓ ہیں، آپ معذور ہیں، آپ کی عمر ٦٥ سال سے زیادہ ہے، آپ حاملہ عورت ہیں، آپ بے زوج ہیں اور آپ کے کم عمر بچہ/بچے ہیں، آپ انسانی سمگلنگ کا مظلوم ہیں، آپ کے بھاری طبّی مسائل ہیں، آپ کی ذہنی خرابی کی شکایت ہے، یا آپ پر اذیت، بلاتکار یا نفسیاتی، جسمانی یا جنسی تشدّد کیا گیا ہے، مصلاً اگر آپ عورت ہیں اور آپ پر خواتین جننانگ ویئتیکرن یعنیfemale genital mutilation زبردستی سے کیا گیا ہے-
جو شخص غیر محفوظ گروہوں کے ہیں ان کی خاص ضرورتیں ہو سکتی ہیں- ملک کا یہ فرض ہے کہ ان خاصیات کو غور میں رکھے جب داخلہ کی شرائط کی بات کی جاۓ (شرائط پہلے سمجھائی گئی ہیں) اور جب حفاظت کے لئے آپ کی درخواست کے تخمینہ کے بارے میں بات کی جاۓ- اگر آپ ماں لیں کہ آپ کی ایسی خاص ضرورتیں ہیں تو سرکاری افسروں کے سامنے آپ زور دیں کہ یہ بات غور میں رکھی جاۓ اور وہ آپ کو مدد دیں-
8) بین الاقوامی پناہ کے لئے آپ کی درخواست کے تخمینہ اور فیصلہ کی کاروائی
کاروائی کا پہلا قدم ڈبلن کاروائی ہے جس کے نتیجے میں فیصلہ لیا جاۓ گا کہ کیا بلغاریہ یا کوئی دوسرا ملک جس کے لئے “ڈبلن ریگولیشن” (604/2013) مضبوط ہے آپ کی درخواست کا تخمینہ اور فیصلہ کرنے کے لئے ذمہ وار ہے- یہ فیصلہ ان سب ممالک کے لئے مضبوط ہو گا جو ڈبلن ریگولیشن مانتے ہیں- آپ کے ساتھ انٹرویو کیا جاۓ گا جس کے دوران آپ سے خاص طور پر پوچھا جاۓ گا کہ آپ کیسے اور کہاں سے بلغاریہ میں داخل ہوئے- اگر آپ کی فیملی کے ممبر قانونی طور پر یورپی اتحاد کے کسی دوسرے ملک میں رہتے ہیں یا وہاں انہوں نے حفاظت کے لئے درخواست پیش کی ہے اور ان کی کاروائی قائم ہوئی ہے تو انٹرویو کے دوران آپ ضرور اس بات کا ذکر کریں- عام طور پر عرصہ یہی ہے – تین ماہ تاکہ بلغاریہ ثبوتوں کی جانچ کر سکے اور فیصلہ کرے کہ کیا دوسرے ملک سے آپ کی درخواست کا تخمینہ کرنے کے بارے میں تفتیش کی جاۓ اور دو ماہ جن کے دوران اس دوسرے ملک کو جواب دینا ہو گا- اگر تفتیش کی نہیں جاۓ تو آپ کے رجسٹریشن کے تیسرے ماہ بعد آپ کی درخواست کا تخمینہ کرنے کی ذمہ واری بلغاریہ کی ہی ہو گی- آپ کو فیصلہ مل جاۓ گا جس کو حاصل کرنے پر آپ ٧ دن میں عدالت کے سامنے اس کی فریاد کر سکتے ہیں- جج کا فیصلہ آخری ہو گا اور آگے اس کی کوئی فریاد نہیں کی جا سکے گی-
جب آپ کو ڈبلن فیصلہ مل جاۓ کہ آپ کی کاروائی بلغاریہ میں قائم کی جاۓ گی اس کے ٧ دن بعد خود کار طریقے سے آپ کی “تیز کاروائی” شروع ہوتی ہے- تیز کاروائی تین دن کی ہے اور وہ ڈبلن فیصلہ کی فریاد کرنے کا سات دن والے عرصہ کے بالکل بعد ہے- توجہ: یہ انٹرویو آپ کے لئے بہت اہم ہے- اس کے دوران آپ کو ایجنسی والے افسر کو یقین دلانا ہے کہ آپ پناہ کی کسوٹیاں پوری کرتے ہیں (کسوٹیوں کے بارے میں آپ آگے پڑھیں)- پناہ مانگنے کی اپنی وجوہ کی متعلق تمام اصلیت اور ثبوت تفصیل میں پیش کریں- یہ ممکن ہے کہ فیصلہ ملنے سے پہلے یہ آپ کا آخری انٹرویو ہے- اگر انٹرویو چلانے والا افسر تخمینہ کرے کہ آپ کی درخواست کی صاف طور پر کوئی وجہ نہیں ہے تو ان تین دن کے دوران آپ کو فیصلہ مل جاۓ گا جس کے ذریعے آپ کو بین الاقوامی پناہ دینے سے انکار کیا جاتا ہے- فیصلہ ملنے پر سات دن کے عرصہ میں آپ عدالت کے سامنے اس کی فریاد کر سکتے ہیں- جج کا فیصلہ آخری ہو گا اور آگے اس کی کوئی فریاد کرنا ممکن نہیں ہو گا- مقدمہ کی تیاری آپ اچھی طرح کریں اور اپنے وکیل سے رابطہ کر کے اس کو تعاون ضرور دیں (وکیل سے کام لینے کے حق کے بارے میں آپ آگے پڑھیں)- اگر عدالت کا فیصلہ آپ کے مفاد میں ہو تو ایجنسی کی ذمہ واری ہو گی کہ آپ کو “عام کاروائی” میں داخلہ دیا جاۓ-
اگر مذکورہ بالا تین دن کے عرصہ کے دوران آپ کی درخواست کا فیصلہ نہیں کیا جاۓ یا اگر عدالت نے ایجنسی کے تیز کاروائی میں سناۓ گئے فیصلہ کو رد کر دیا ہو تو آپ کی کاروائی خود کار طریقے سے “عام کاروائی” بن جاتی ہے- انٹرویو (اس کے بارے میں صلاح آپ آگے دیکھیں) اور آپ سے دئے گئے ثبوت بے حد اہم ہیں اور ان کی بنیاد پر ایجنسی کا صدر آپ کی درخواست کا فیصلہ کرے گا- عام کاروائی میں فیصلہ سنانے کا عرصہ تین ماہ کا ہے لیکن اور تین ماہ سے لمبا کیا جا سکتا ہے- آپ اس لمبائی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا حقدار ہیں- لیکن ان عرسوں کی لمبائی قریبی ہے، لازمی نہیں- اس لئے ممکن ہے کہ کاروائی زیادہ دیر تک جاری رہے- اگر ایجنسی کا صدر آپ کو انکار کا فیصلہ سناۓ تو فیصلہ سننے پر آپ اس کی فریاد عدالت کے سامنے ١٤ دن کے عرصہ میں کر سکتے ہیں- پہلی عدالت کے فیصلہ کی فریاد سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ کے سامنے کیا جا سکتا ہے- فریاد کے دوران آپ کے وہی حقوق ہیں جو ہر شخص (جس کی حفاظت کے لئے درخواست کے تخمینہ کی کاروائی ختم نہیں ہے) کے ہیں – کیوں کہ انکار کا فیصلہ اب تک لاگو نہیں ہوا ہے- اگر عدالت آپ کے مفاد میں فیصلہ سنا دے اور آپ کی درخواست دوبارہ تخمینہ کے لئے واپس دی جاۓ تب ایجنسی کا صدر ١٤ دن میں عدالت سے دی گئی ہدایات کے مطابق نیا فیصلہ سنا دینے پر مجبور ہے- یہ نہ کرنے پر اس کو جرمانہ مل سکتا ہے (عدالت کی ہدایت نہ ماننے کے لئے) اگر آپ اسی عدالت میں انتظامی ضابطہ کی دفعہ ٣٠٤ کے مطابق مطالبہ پیش کریں-
اگر ایجنسی سے آپ کو جو نیا فیصلہ مل جاۓ وہ عدالت کی لازمی ہدایت کے مطابق نہ ہو وہ غیر اہم ہے اور آپ کو اس کی فریاد دئے گئے عرصہ میں پھر اسی عدالت میں کرنی ہے-
توجہ: ایجنسی آپ کو سب طرح کے اطلاع اسی پتہ پر بھیجتی ہے جو آپ کے رجسٹریشن کارڈ پر لکھا ہوا ہے- آپ اس بات پر غور رکھیں کہ آپ جانتے ہیں آپ کا پوسٹ باکس کہاں ہے اور آپ اس کو باقاعدہ طور پر چیک کرتے ہیں- اگر آپ کو کوئی اطلاع نہ ملے تو مان لیا جاۓ گا کہ آپ کو مل گیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کوئی ضروری کام نہ کر پائیں یا فریاد کا کوئی عرصہ گزر جاۓ- اگر آپ اپنا پتہ بدل لیں تو آپ کی ذمہ واری ہے کہ آپ اس کے بارے میں ایجنسی کو بتا دیں اور اپنا نیا پتہ اپنے کارڈ میں لکھوا دیں-
9) کاروائی کو روکنا اور کاروائی کا اختتام
بین الاقوامی پناہ کے لئے درخواست کے تخمینہ کی کاروائی کو روکنے اور ختم کرنے کی سب سے اکثر پائی جانے والی وجوہ میں ایک ہے انٹرویو میں غیر حاضر ہونا- اگر ایجنسی والے افسر آپ کو انٹرویو یا کچھ اور کے لئے بلا دیں پر آپ حاضر نہ ہوں تو کاروائی روک دی جاۓ گی- روکنے کے بعد تین ماہ کے دوران اگر آپ ایجنسی والوں کے سامنے حاضر ہو کر غیر حاضری کے لئے کوئی سنجیدہ وجہ نہ دیں تب کاروائی کا اختتام کیا جاۓ گا اور آپ کو حفاظت مانگنے والا سمجھا نہیں جاۓ گا-
کاروائی کے اختتام کے لئے اور ایک وجہ اکثر ملتی ہے – حفاظت کے لئے درخواست کو اپنی مرضی سے واپس لینا- ایسا قدم اٹھانے سے پہلے آپ خوب سوچ لیں کیوں کہ کاروائی کے اختتام کا فیصلہ سنانے کے بعد آپ اس فیصلہ کو رد نہیں کر سکتے-
10) انٹرویو
آپ کے ساتھ ایجنسی والے افسر انٹرویو کریں گے اور یہ آپ کے لئے بالکل اہم ہے- انٹرویو کی تیاری آپ اچھی طرح کریں!
انٹرویو چلانے کے دوران انٹرویو کرنے والا افسر ایک سوالنامہ بھر دے گا اور آخر میں آپ کو دستخط کرنے کے لئے کہہ دیا جاۓ گا- اس سوالنامہ کے پہلے سوال اس طرح کے ہیں – “کیا آپ کا حال ٹھیک ہے؟”، “انٹرویو اب ہو سکتا ہے؟”، “کیا آپ ترجمان کی بات سمجھتے ہیں؟”، “کیا آپ کو منظور ہے کہ یہ افسر آپ کا انٹرویو چلاۓ؟”- اگر ان سوالوں میں سے آپ کسی کا “نہیں” جواب دیں تو آپ مانگ سکتے ہیں کہ انٹرویو دوسری تاریخ کو کیا جاۓ-
توجہ: آپ کو یہ حق ہے کہ آپ کی مرضی سے انٹرویو چلانے والا افسر اور ترجمان آپ کے جنس کے ہوں (اگر آپ عورت ہیں تو مانگ سکتے ہیں کہ انٹرویو والا اور ترجمان بھی خواتین ہوں؛ آپ مرد ہیں تب افسر اور ترجمان بھی مرد ہوں)- اگر آپ کی یہ مرضی ہے تو آپ کو یہ ضرور بتانا ہے اور جانکاری مانگنی ہے کہ آپ کی مرضی انٹرویو کے نوٹ (پروٹوکول) میں لکھی گئی ہے-
انٹرویو کے دوران آپ اس بات پر زور دیں جو آپ کے خیال میں سب سے اہم ہے (نیچے آپ دیکھیں حفاظت حاصل کرنے کی کسوٹیاں اور شرائط کیا ہیں)- غور میں رکھیں کہ کیا یہ بات جو آپ اہم سمجھتے ہیں پروٹوکول میں لکھی گئی ہے- اگر انٹرویو کے دوران آپ اپنے خیال میں سب سے اہم بات سنا نہیں پاۓ ہیں تو سوالنامہ کے آخری سوال “کیا آپ کو کچھ اور بتانا چاہئے؟” کا جواب دے کر اپنی بات بتا دیں تاکہ وہ لکھی جا سکے-
انٹرویو کا پروٹوکول (نوٹ) سب سے پہلے آپ کے سامنے پڑھا جانا چاہئے، اس کا ترجمہ کیا جانا چاہئے اور آخر میں آپ کو اس پر دستخط کرنے کے لئے کہا جاۓ گا- آپ کو یہ حق ہے کہ آپ دستخط کرنے سے انکار کریں اگر پروٹوکول آپ کے سامنے پوری طرح پڑھا نہیں گیا ہے، اس کا ترجمہ نہیں کیا گیا ہے یا اس میں کوئی غلط بات لکھی گئی ہے– آپ پتہ کر لیں کہ اس میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے اور سب کچھ لکھا گیا ہے- چھوٹی سی غلطیاں جیسے آپ کے بیان میں تاریخ اور سال میں فرق آپ کو حفاظت دینے سے انکار کرنے کی وجوہ بن سکتی ہیں–
انٹرویو شروع ہونے سے پہلے آپ کو دستخط کرنے کے لئے ایک اعلان دیا جاۓ گا کہ کیا آپ کو منظور ہے کہ انٹرویو کے دوران آڈیو ریکارڈ کیا جاۓ- ہم آپ کو صلاح دیتے ہیں کہ آپ آڈیو ریکارڈ مانگ لیں کیوں کہ یہ آپ کے لئے ثبوت ہے کہ آپ کے حقوق محفوظ ہوئے ہیں یا نہیں– بعد میں، اگر ایسا ثابت کیا جاۓ کہ آپ کے بیان میں اور انٹرویو کے پروٹوکول میں فرق ہے تو عدالت انٹرویو کا آڈیو ریکارڈ سن سکتی ہے-
آپ کو انٹرویو کے دوران وکیل یا حامی سے کام لینے کا حق ہے (“وکیل اور قانونی مدد کا حق” دیکھیں)- اگر آپ کی مرضی یہ ہے کہ آپ کا وکیل انٹرویو کے دوران حاضر ہو تو انٹرویو چلانے والے افسر اور ترجمان سے بات کر کے آپ سب ایک نئی تاریخ طے کریں جب انٹرویو ہو سکے-
11) ماہر فن کی راۓ
کبھی کبھی حال صاف کرنے اور بہتر سمجھے جانے کے لئے کسی ماہر فن کا خاص علم ضروری ہے جو انٹرویو چلانے والا افسر نہیں جانتا ہے- مصلاً، تشدّد کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی نشانوں کو پہچاننے کے لئے خاص نفسیاتی اور طبّی علم ضروری ہے- اگر آپ کا کیس ایسا ہے تو سرکاری افسر سے مانگ لیں کہ ماہر فن مکرّر کیا جاۓ جو اٹھے ہوئے سوالوں کا جواب دے سکے گا- ماہر فن کی راۓ آپ کے لئے ایک طرح کا ثبوت ہے، مطلب اپنا بیان ثابت کرنے کا طریقہ-
12) بین الاقوامی پناہ کی حیثیت دینے کی کسوٹیاں اور شرائط
مہاجر کی حیثیت اس شخص کو دی جاتی ہے جس کو اپنے وطن میں یا رہائش کے ملک میں مذکورہ ذیل پانچ وجوہ میں سے کسی ایک سے تعاقب (اس کی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی) کا خطرہ ہے – اس کی نسل، مذہب، قومیت، کسی خاص سماجی گروہ سے تعلق یا سیاسی راۓ-
کبھی کبھی کوئی خاص برتاؤ حکومت کرنے والوں سے قائم کی گئی حکومت کے خلاف منفی رویہ کی طرح سمجھا جا سکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں یہ سمجھا جاۓ کہ آپ کا سیاسی، مذہبی یا کوئی اور تعلق ہے پر دراصل ایسا کوئی تعلق موجود نہ ہو- یہ بھی اہم بات ہے اور آپ کو اپنے مفاد میں انٹرویو کے دوران اس کو بتانا ہے- توجہ: بین القوامی پناہ صرف تب دیا جاتا ہے جب آپ ثابت کر پائیں کہ آپ اپنے وطن میں حفاظت حاصل نہیں کر سکتے– اسی وجہ انٹرویو کے دوران آپ کو سمجھانا ہو گا کہ کیا آپ نے پولیس تھانہ میں شکایت کی ہے اور اگر نہیں کی، تو کیوں- subsidiary protection (انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت) اس شخص کو ملتی ہے جس کی جان کے لئے اپنے وطن میں سخت خلاف ورزی (تشدّد) کا صحیح خطرہ ہے – سزاۓ موت، پھانسی، اذیت، بے رحم یا ذلیل کرنے والا رویہ یا سزا، سخت اور نجی دھمکیاں جو اندرونی یا بین الاقوامی مسلح تصادم کی وجہ سے ہوں-
یہ کہ آپ کو تعاقب کیا جا چکا ہے یا آپ کے خلاف سخت خلاف ورزی کی جا چکی ہے یا آپ کو سیدھی دھمکیاں دی جا چکی ہیں، صحیح خطرہ ہو سکتا ہے کہ اگر آپ واپس جائیں تو یہ سب کچھ دوبارہ ہو جاۓ- آپ کے دوستوں، رشتہ داروں یا اسی گروہ کے لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ آپ کے خطرہ کی وجہ کا ثبوت ہو سکتا ہے- آپ کے وطن میں کون سے قانون قائم کئے گئے ہیں اور خاص طور پر قانون کس طرح لاگو کئے جاتے ہیں، یہ بھی اہم بات ہے-
اگر آپ کے وطن کے کسی حصّہ میں آپ کے لئے تعاقب یا سخت خلاف ورزی کا خطرہ نہیں ہے تب یہ ممکن ہے کہ آپ کو بین الاقوامی پناہ دینے سے انکار مل جاۓ- اسی وجہ انٹرویو کے دوران آپ سے یہ پوچھا جا سکتا ہے کہ کیا آپ کے وطن میں دوسرے شہر یا گاؤں جانے کا موقع ہے-
انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت تب بھی دی جا سکتی ہے جب کوئی دوسری ہیومینیٹیرین یعنی انسانی ہمدردی کی وجہ موجود ہے-
13) تیسرا محفوظ ملک – حفاظت دینے سے انکار کا سبب
چاہے آپ کے وطن میں آپ کے لئے تعاقب اور سخت خلاف ورزی کا خطرہ ہو، چاہے آپ کا کیس بین الاقوامی پناہ کی حیثیت دینے کی کسوٹیوں کے مطابق ہو، پھر بھی آپ کو حفاظت دینے سے انکار مل سکتا ہے اگر آپ کے لئے نام نہاد “تیسرا محفوظ ملک” موجود ہو- یہ تب ہوتا ہے جب ثابت کیا جاۓ کہ دوسرے محفوظ ملک اور آپ میں ایسا تعلق موجود ہو جس کی بنیاد پر آپ کا اس ملک میں جانا مناسب ہے-
توجہ: ترکی تیسرا محفوظ ملک سمجھا نہیں جا سکتا کیوں کہ وہاں جنیوا کنونشن براۓ مہاجرین یورپ سے باہر آئے ہوئے شخصوں کے متعلق لاگو نہیں ہے-
14) اخراج/ہٹاؤ
آپ کو پناہ حفاظت سے انکار مل سکتا ہے اگر یہ ثابت کیا جاۓ کہ آپ نے کوئی بھاری جرم کئے ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یا بے حد ظالم فعل کئے ہیں، یا یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ قومی سلامتی یا معاشرہ کے لئے خطرناک ہیں-
15) اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین کے نمائندہ کی طرف سے تعاون
بلغاریہ میں مہاجر کی حیثیت اس پردیسی کو بھی ملتی ہے جو بلغاریہ میں ہے لیکن اس سے پہلے اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین کے مینڈیٹ پر اس کو مہاجر کی حیثیت دی جا چکی ہے- اگر آپ کو مہاجر کی حیثیت حاصل ہے اور اس کے لئے آپ کے پاس ثبوت دینے والا ڈاکیومنٹ ہے تو اس کو فوراً ایجنسی میں دکھا دیں- اگر اس وقت ڈاکیومنٹ آپ کے پاس نہ ہو تو بلغاریہ میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین کے نمائندہ کے دفتر جائیے-
بلغاریہ میں اپنے نمائندہ کے ذریعے اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین کو یہ حق ہے کہ وہ آپ کے بارے میں جانکاری مانگ سکتا ہے اور بین الاقوامی پناہ دینے کی آپ کی کاروائی کی ہر حد تک رسائی بھی مانگ سکتا ہے- یہ نمائندہ آپ کے کیس سے واقف ہو سکتا ہے اور اس کے متعلق زبانی یا لکھی طور پر اپنی راۓ ظاہر کر سکتا ہے-
16) پناہ یعنی اسائلم کے لئے آپ کی درخواست کے تخمینہ اور فیصلہ سنانے کی کاروائی
یہ کاروائی بلغاریہ کے صدر یعنی President کے ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں ہے، خاص طور پر پناہ دینے کی کمیشن میں- اگر آپ وہاں جا کر لکھی طور پر اپنی درخواست پیش کریں تو آپ کو فوراً نمبر داخلہ دیا جاۓ گا- کچھ دن بعد آپ نے جو پتہ لکھ کر دیا ہے اس پر آپ کو خط مل جاۓ گا جس سے کمیشن کا صدر آپ کو واقف کرے گا کہ پناہ کے لئے آپ کی درخواست کے تخمینہ کی کاروائی شروع ہو گئی ہے- اس خط سے آپ کو آپ کے حقوق و فرائض کی جانکاری بھی دی جاۓ گی- خط لے کر آپ کو ایجنسی جانا ہے جہاں آپ کا رجسٹریشن کیا جاۓ گا اور آپ کے ساتھ انٹرویو کیا جاۓ گا-
آپ کو رجسٹریشن کارڈ مل جاۓ گا اور آپ کیمپ میں داخل ہونے کے وہی حقوق کا حقدار ہوں گے جو حقوق حفاظت مانگنے والے پردیسیوں کے ہیں (وہ حقوق مذکورہ بالا ہیں)-
پناہ کے لئے اپنی درخواست کے مفاد میں تمام ثبوت آپ سیدھے بلغاریہ کے صدر کے ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں پیش کریں- آپ سے دئے گئے پتہ پر آپ کو اطلاع مل جاۓ گا جس میں آپ کی درخواست کے تخمینہ کا نتیجہ لکھا جاۓ گا- اس فیصلہ کی فریاد عدالت کے سامنے نہیں کی جا سکتی ہے-
17) وکیل اور قانونی مدد کا حق
بلغاریہ میں مختلف غیر سرکاری تنظیم یعنیNGO موجود ہیں جو آپ کو مفت میں قانونی مدد دے سکتے ہیں- حالاںکہ یہ قانونی مدد آپ کے لئے مفت ہے پھر بھی آپ کو احترام ملنا چاہئے اور ہر ایک قانونی فعل کے متعلق آپ کو جانکاری ملنی چاہئے- حفاظت دینے سے انکار ملنے پر اگر آپ فریاد کریں تو پوچھ لیں کہ کیا اس تنظیم سے کوئی وکیل آپ کے ساتھ عدالت جاۓ گا– ڈاکیومنٹ پر دستخط کرنے سے پہلے آپ ترجمہ کے لئے مانگ لیں تاکہ آپ سمجھ سکیں اس میں کیا ہے- تنظیم یا اپنے وکیل سے رابطہ کرنے کے لئے آپ فون نمبر وغیرہ مانگ لیں-
بلغاریہ میں وزارت انصاف کے ساتھ ایک دفتر کام کرتا ہے – قومی دفتر براۓ قانونی مدد یعنی National Legal Aid Bureau، وہاں سے بھی آپ کو مفت میں سرکاری وکیل مل سکتا ہے: http://www.nbpp.government.bg/en
توجہ: اپنے وکیل سے باقاعدہ طور پر رابطہ کریں – آپ کا تعاون آپ کے مقدمہ کی کامیابی کی ایک اہم شرط ہے-
آپ کو اپنے موجودہ وکیل کو دیا گیا مختار نامہ واپس لینے کا حق ہے اور دوسرے وکیل کو مختار نامہ دے سکتے ہیں- یہ کرنے کے لئے آپ وکیل کو لکھی طور پر اطلاع دیں- اسی سرکاری ادارے میں بھی لکھی طور پر اطلاع پیش کرنا ہے جس کے سامنے آپ کے پرانے وکیل نے آپ کی حفاظت کی ہے-
اگر حفاظت کے لئے آپ کی درخواست کے تخمینہ کی کاروائی کے ختم میں آخری انکار کا فیصلہ مل جاۓ
اگر آپ حفاظت دینے سے انکار کا فیصلہ عدالتی طور پر رد کر نہ پائیں یا آپ کو بلغاریہ کے صدر کے دفتر سے پناہ کا انکار مل جاۓ تو تب سے آپ بلغاریہ میں رہنے کا حقدار نہیں ہیں- اگر آپ اپنی مرضی سے ملک کو نہ چھوڑیں اور اپنی حالت کے بارے میں کوئی قانونی قدم نہ اٹھائیں تو آپ کو پولیس سے حراست میں پکڑنے اور زبردستی سے آپ کے وطن میں واپس بھیجا جانے کا خطرہ ہے-
19) حفاظت کے لئے اگلی درخواست
اگر آپ کے کیس میں کوئی نیا ثبوت ہو جو آپ کی نجی حالت یا آپ کے وطن کے حالات کے لئے بہت اہم ہے تو آپ کو حفاظت کے لئے نئی درخواست پیش کرنے کا حق ہے (آپ “حفاظت کے لئے درخواست کے تخمینہ کی کاروائی تک آپ کیسے پہنچ سکتے ہیں” اوپر دیکھیں)- حفاظت کے لئے اگلی درخواست پیش کرنے پر آپ کے کم حقوق ہیں- اگر آپ کا کسی غیر محفوظ گروہ سے تعلق نہ ہو (اوپر دیکھیں) تو آپ کو رہنے کی جگہ، کھانا اور سماجی مدد حاصل کرنے کا حق نہیں ہے- پھر بھی آپ کو طبّی انشورنس اور طبّی خدمت کے مفت استعمال (جس طرح اور جس حد تک بلغاری شہریوں کے لئے ممکن ہے) کا حق ہے- یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنی درخواست کے متعلق نئے حالات اور ثبوت پیش کریں تاکہ وہ تیز کاروائی (اوپر دیکھیں) کے دوران رد کی جاۓ کیوں کہ اس کے لئے کوئی صحیح وجہ نہیں ہے-
کم عمر شخص (جن کی عمر ١٨ سال سے کم) – خاص حقوق:
بچوں کے (وہ لوگ جن کی عمر ١٨ سال سے کم ہے) مذکورہ بالا حقوق کے علاوہ کچھ اور خاص حقوق ہیں جو مذکورہ ذیل ہیں:
19) آپ کے بہترین مفاد کی ترجیح اور آپ کی خاص حالت غور میں رکھنا
آپ کی کچی عمر کی وجہ قانون کے مطابق آپ کو غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے اور سب سرکاری اداروں کو آپ کی خاص حالت غور میں رکھنی چاہئے اور ہمیشہ اس بات پر ترجیح دی جانی چاہئے جو آپ کے بہترین مفاد میں ہو- اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے آپ ضرور بتا دیں-
20) سنوائی کا حق
حالانکہ قانون کے مطابق آپ غیر محفوظ ہیں پھر بھی آپ کو سنوائی کا حق ہے اور آپ کا خیال تمام کاروائیوں کے دوران غور رکھا جانا چاہئے- آپ کی سنوائی سے پہلے سرکاری ادارے کی طرف سے آپ کو ضروری جانکاری دی جانی ہے جو آپ کو اپنا خیال بنانے میں مدد دے گی اور آپ کو یہ بھی بتایا جانا چاہئے کہ آپ کی خواہش کے کیا نتیجے ہو سکتے ہیں-
21) اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا حق
اگر بلغاریہ میں آپ کی فیملی کے دوسرے ممبر بھی ہیں تو آپ کو سرکاری اداروں سے یہ مانگنے کا حق ہے کہ آپ سب لوگ ایک ساتھ رہیں- آپ کو یہ بھی حق ہے کہ آپ کے والد، والدہ یا کوئی دوسرا رشتہ دار جو آپ کی دیکھ بھال کرتا ہے سرکاری اداروں میں سنوائی کے دوران حاضر ہو- اگر ان کی حاضری آپ کے مفاد میں نہ ہو تب سرکاری افسروں کے علاوہ کوئی حاضر نہیں ہو گا-
22) اگر آپ بلغاریہ میں اپنے والد والدہ کے بغیر ہیں
اگر نام نہاد ڈبلن ریگولیشن ماننے والے کسی یورپی ملک میں آپ کی فیملی کا کوئی ممبر یا کوئی دوسرا رشتہ دار ہو تو آپ کو ان لوگوں کے پاس جانے کا حق ہے- اس لئے آپ کو یہ بات جلد از جلد بتانی ہے اور بلغاریہ کو ٹھیک وقت اس ملک کو تفتیش بھیج دینی ہے (آپ اوپر “کاروائی اور ڈبلن کاروائی” دیکھیں)-
حالانکہ بلغاریہ میں آپ اپنے والد والدہ کے بغیر آئے ہیں پھر بھی بلغاری حکومت آپ کو “دوسرے شخص کے ساتھ آیا ہوا” سمجھ سکتی ہے جب وہ شخص آپ کے لئے قانون یا رواج کے مطابق ذمہ وار ہے- آپ کو یقین ہونا چاہئے کہ آپ اپنے “ساتھی” کو اصل میں اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ آفیشل ساتھی آپ کے لئے اصل میں ذمہ وار ہے- جب تک آپ ١٨ سال کے نہیں ہوں تب تک آپ کے “ساتھی” کو اپنے دستخط سے آپ کی ہر ایک قانونی فعل کی تصدیق کرنی ہو گی-
اگر بلغاری حکومت مان لے کہ آپ “اکیلا آیا ہوا بچہ” ہیں تو آپ کی مدد کے لئے سماجی کارکن مکرّر کیا جاۓ گا جو حفاظت کے لئے آپ کی درخواست کے تخمینہ کی کاروائی کے دوران حاضر ہو گا- یہ سماجی کارکن آپ کے ساتھ ایجنسی میں انٹرویو کے لئے آئے گا- آپ اپنے سماجی کارکن سے ملاقات کریں اور اس کا فون نمبر وغیرہ مانگ لیں-
اس کے علاوہ، اگر آپ “اکیلا آیا ہوا بچہ” ہیں تو قانون کے مطابق جس تحصیل (میونسپلٹی) میں آپ رہتے ہیں اس کے صدر یعنی میئر کو آپ کے لئے نگران یعنی کسٹوڈین مکرّر کرنا ہے جو آپ کے ساتھ رہے، آپ کی دیکھ بھال کرے اور آپ کے ہر قانونی فعل کے لئے راضی دے- لیکن اصل میں یہ اکثر نہیں ہوتا- اگر آپ کو کسی خاص مکان میں براۓ آپ جیسے بچے بٹھایا گیا ہے تو اس مکان کا صدر آپ کا نگران جاتا ہے-
23) وکیل
آپ کو وکیل سے کام لینے اور قانونی مدد حاصل کرنے کا حق نہ صرف درخواست تیار کرنے کے دوران ہے بلکہ سرکاری اداروں کے سامنے تمام کاروائیوں کے دوران بھی (اگر یہ کاروائیاں آپ کے حقوق اور مفاد کے متعلق ہیں)- مصلاً، آپ مانگ سکتے ہیں کہ ایجنسی میں رجسٹریشن اور انٹرویو کے دوران آپ کے ساتھ وکیل حاضر ہو- آپ اپنے وکیل کو لے آ سکتے ہیں یا ایجنسی سے درخواست کر سکتے ہیں کہ آپ کو قومی دفتر براۓ قانونی مدد یعنی National Legal Aid Bureau سے وکیل سے ملنے میں مدد دی جاۓ-
24) تعلیم کا حق- زبان بلغاری میں کورس
بلغاری اسکول میں اپنی تعلیم شروع یا جاری کرنے کے لئے آپ کو زبان بلغاری جاننے کی ضرورت ہے- ایجنسی زبان بلغاری میں کورس کا انتظام کر سکتی ہے اور کچھ غیر سرکاری تنظیم بھی زبان بلغاری پڑھنے کا موقع دیتے ہیں- آپ موجودہ موقعوں کے بارے میں پتہ کر لیں- آپ زبان بلغاری میں نصابی کتاب اور فریزبوک (کتاب جملہ، phrasebook) مانگ لیں، وہ مفت میں حسب ترتیب کریٹس یعنی Caritas اور بلغاریہ میں کونسل خواتین مہاجر یعنی Council of Refugee Women in Bulgaria سے ملتی ہیں- ان کتابوں کے چھاپنے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین نے مدد دی ہے-
بروشر میں دی گئی جانکاری بلغاریہ میں جون ٢٠١٥ کے قانونوں اور عمل کے مطابق ہے- اس کی مصنفہ وکیل Valeria Ilarevaاور ماہروں کا گروہ ہے جنہوں نے فاؤنڈیشن براۓ رسائی حقوق (FAR, farbg.eu) کی سپردگی میں “واقفیت اور علم میں اضافہ کے ذریعے بلغاریہ میں مہاجروں کی حقوق تک رسائی کی ترقی” منصوبہ (refugees.farbg.eu) کے متعلق یہ بروشر تیار کیا ہے- مذکورہ بالا منصوبہ یورپی اقتصادی علاقہ کے مالیاتی میکانزم پر بلغاریہ میں غیر سرکاری تنظیموں کو مدد دینے کے پروگرام کے متعلق تیار کیا گیا ہے اور اس پروگرام سے اس کی تیاری کے خرچ ادا کئے گئے ہیں- پروگرام کا ویب سائٹ www.ngogrants.bg ہے- بروشر میں دی گئی جانکاری کی تمام ذمہ واری FAR کو ہے اور کسی بھی حالت میں یہ قبول نہیں کیا جا سکتا ہے کہ یہ ڈاکیومنٹ یورپی اقتصادی علاقہ کے مالیاتی میکانزم اور بلغاریہ میں غیر سرکاری تنظیموں کو مدد دینے کے پروگرام کے آپریٹر کے آفیشل خیالات کے متعلق ہے-
بروشر میں دی گئی جانکاری کا استعمال صرف تب ممکن ہے جب آپ صحیح طریقے سے بتا دیں کہ آپ کو یہ جانکاری کہاں ملی اور اس کا مصنف کون ہے- اگر آپ اس جانکاری کا اپنے نجی استعمال کریں تو حوالہ دینے کی ضرورت نہیں ہے-
Този документ е създаден с финансовата подкрепа на "Програмата за подкрепа на неправителствени организации в България" по Финансовия механизъм на Европейското икономическо пространство. Цялата отговорност за съдържанието на документа се носи от "Фондация за достъп до права" и при никакви обстоятелства не може да се приема, че този документ отразява официалното становище на Финансовия механизъм на Европейското икономическо пространство и Оператора на Програмата за подкрепа на неправителствени организации в България. |