مفید صلاح براۓ بلغاریہ میں حفاظت اور پناہ حاصل کئے ہوئے پردیسی (Urdu)
بنیادی حقوق اور ان تک رسائی
مختصر تعارف: بلغاریہ میں حفاظت یا پناہ حاصل کرنے کے بعد اپنے حقوق جاننا اور ان کو عمل میں لانا آپ کو قبول کرنے والے ملک میں آپ کی تکمیل میں آپ کے فعال طور پر حصّہ لینے کی ایک اہم شرط ہے-
1) عام حالات
اگر آپ کو مہاجر کی حیثیت یا پناہ مل گیا ہے تو آپ کے وہی حقوق و فرائض ہے جو بلغاری شہریوں کو دئے گئے ہیں- مذکورہ ذیل حقوق خارج کئے گئے ہیں: سرکاری اور مقامی اداروں کے لئے انتخابات میں اور قومی اور مقامی ریفرنڈم میں حصّہ لینا؛ سیاسی جماعت قائم کرنا اور اس کا ممبر ہونا؛ ایسے عہدہ پر مکرّر ہونا جس کے لئے قانون کے مطابق بلغاری شہریت ضروری ہے؛ فوج میں ملازمت کرنا؛ دوسرے حقوق جن کے بارے قانون میں خاص طور پر ہدایت دی گئی ہے-
اگر آپ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت دی گئی ہے تو آپ کے وہی حقوق و فرائض ہیں جو بلغاریہ میں پرمننٹ ریذیڈینس حاصل کئے ہوئے پردیسی کو ہیں-
2) جانکاری کا حق
آپ کو اسی زبان میں حاصل کی گئی حیثیت کے متعلق حقوق و فرائض کے بارے میں واقف ہونے کا حق ہے جو آپ سمجھتے ہے-
3) شہری یعنی سول رجسٹریشن
حیثیت حاصل کرنے کا فیصلہ ملنے پر ١٤ دن تک آپ کو اس شہر یا گاؤں کی تحصیل (میونسپلٹی) میں حاضر ہونا ہے جہاں آپ رہنا چاہتے ہیں- آپ کو اور آپ کی فیملی کے ممبروں کو آبادی کے رجسٹر میں داخل کیا جاۓ گا – مطلب آپ کو نجی نمبر (زبان بلغاری میں “اے گے نے”) ملنا چاہئے اور آپ کے مقام رہائش کا رجسٹریشن کیا جانا چاہئے- اس سے پہلے ضروری ہے کہ آپ مقام رہائش کی تلاشی کریں تاکہ آپ کو وہاں رجسٹریشن رہائش کیا جا سکے- مالک مکان کو منظور ہونا ہے کہ آپ اس کے مکان میں رہیں گے-
توجہ: رجسٹریشن جلد کرنے کے لئے آپ کوئی نقل پتا نہ دیں!
سب سے پہلے آپ مہاجرین کی سرکاری ایجنسی (ایجنسی) میں بتا دیں کہ کون سے شہر یا گاؤں میں رہنے کا آپ کا ارادہ ہے اور وہاں آپ کے مقام رہائش کیا ہے- ایجنسی اس شہر یا گاؤں کی تحصیل کے لئے ایک خط تیار کرتی ہے- تحصیل میں رجسٹریشن کے دوران آپ کو اپنے ساتھ ایجنسی کے اس خط کو، حیثیت حاصل کرنے کا فیصلہ اور اپنا رجسٹریشن کارڈ لینے ہیں- ساتھ میں آپ کو کرایہ کا معاہدہ دکھانا ہے اور مالک مکان کو ایک خاص اعلان کے ذریعے لکھی طور پر اپنی منظوری ظاہر کرنی ہے- اس اعلان کا فارم آپ کو تحصیل کے دفتر میں مل جاۓ گا اور یا تو مالک کو خود اس کو پیش کرنا ہے یا آپ کو صاحب تصدیق کے سامنے مالک کا دستخط کروا کر اس اعلان کو میونسپلٹی میں پیش کرنا ہے- رجسٹریشن رہائش کروانے پر قیمت دینی پڑتی ہے جو ہر میونسپلٹی میں الگ ہے- ضروری ڈاکیومنٹ اور کاروائی کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے آپ اپنی میونسپلٹی کے ویب سائٹ پر پڑھیں-
سات دن کے عرصہ میں آپ کو نجی نمبر (“اے گے نے”) ملے گا، یہ مفت ہے-
توجہ: نجی نمبر کے بغیر آپ اپنے شناختی ڈاکیومنٹ حاصل نہیں کر سکتے ہیں!
4) شناختی ڈاکیومنٹ کا اجرا
شناختی ڈاکیومنٹ کا اجرا وزارت داخلہ سے کیا جاتا ہے-
جن شناختی ڈاکیومنٹوں سے آپ بلغاریہ میں اپنی شناخت ثابت کر سکتے ہیں وہ ہیں:
- مہاجر کا کارڈ (عرصہ تنسیخ ٥ سال)
- پناہ حاصل کئے ہوئے پردیسی کا کارڈ (عرصہ تنسیخ ٥ سال)
- انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت حاصل کئے ہوئے پردیسی کا کارڈ (عرصہ تنسیخ ٣ سال)
جو عرصہ دیا گیا ہے وہ صرف کارڈ کی تنسیخ کے لئے ہے اور ختم ہونے کے بعد نیا کارڈ بنوانا ہے- یہ عرصہ دی گئی حیثیت کا عرصہ نہیں ہے – آپ کو جو حیثیت حاصل ہے اس کا کوئی عرصہ نہیں ہے! حیثیت کو روکنے اور حیثیت کے اختتام کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ آگے دفعہ 14 پڑھیں-
توجہ: شناختی ڈاکیومنٹ کا اجرا حیثیت حاصل کئے ہوئے ان تمام پردیسیوں کے لئے ضروری ہے جن کی عمر ١٤ سال ہو چکی ہے-
پردیس میں سفر کرنے کے لئے آپ کے لئے حسب ترتیب یہ ڈاکیومنٹ ضروری ہے (حاصل کی گئی حیثیت کے مطابق):
- پردیس میں سفر کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ براۓ مہاجر یا
- پردیس میں سفر کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ براۓ پناہ حاصل کیا ہوا پردیسی یا
- پردیس میں سفر کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ براۓ انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت حاصل کیا ہوا پردیسی
اس سرٹیفکیٹ کو ٹریول ڈاکیومنٹ کہتے ہیں- اس کا عرصہ تنسیخ پردیسی کے مذکورہ بالا کارڈ کے عرصہ تنسیخ سے لمبا نہیں ہو سکتا ہے-
ڈاکیومنٹ کا اجرا کروانے کے لئے آپ کو خود وزارت داخلہ کے اس دفتر میں فارم پیش کرنا ہے جو آپ کے مستقل مقام رہائش کے علاقہ میں ہے- آپ کو اپنے ساتھ مذکورہ ذیل ڈاکیومنٹ لینے ہیں: حفاظت/پناہ حاصل کرنے کا فیصلہ، ایجنسی سے تیار کیا گیا رجسٹریشن کارڈ، آپ کی تحصیل سے تیار کیا گیا سرٹیفکیٹ براۓ مستقل پتہ، آپ کی تحصیل سے تیار کیا گیا سرٹیفکیٹ براۓ آبادی کے رجسٹر میں داخلہ، ڈاکیومنٹ کہ آپ نے ضروری فیس ادا کی ہے- ڈاکیومنٹ کی جانچ کرنے کے بعد افسر آپ کی بایومیٹرک ڈیٹا لیتا ہے (تصویر اور انگلی نشان)- تیار کئے گئے ڈاکیومنٹ آپ کو خود لے لینے ہیں؛ ممکن ہے کہ کوئی دوسرا شخص ان کو لے لیکن اس شخص پاس آپ سے دیا گیا اعلان ہونا چاہئے جس کی تصدیق کی جانی چاہئے-
ڈاکیومنٹ کے اجرا کی فیس کا دارومدار ان کی قسم اور عرصہ تیاری پر ہے- عرصہ تیاری کا انتخاب آپ کو کرنا ہے – ٣٠ یا ١٠ دن تک – اور فیس الگ ہے-
جن بچوں کی عمر ١٤ سال سے کم ہے ان کو کارڈ نہیں ملتا لیکن پردیس میں سفر کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا جا سکتا ہے- اس کا فارم والد، والدہ یا سرپرست یعنی گارڈین سے پیش کیا جاتا ہے-
جن بچوں کی عمر ١٤ سال ہو گئی ہے ان سب کے لئے کارڈ کا اجرا کروانا لازمی ہے- ان کو فارم بھر کر خود پیش کرنی ہے اور والد، والدہ یا سرپرست یعنی گارڈین کی حاضری بھی ضروری ہے کیوں کہ اس کو فارم پر دستخط کرنا ہے- جن بچوں کی عمر ١٤ سال ہو چکی ہے لیکن اب تک ١٨ سال نہیں ہوئی ان کو پردیس میں سفر کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ کا فارم خود پیش کرنا ہے اور ان کا والد، والدہ یا گارڈین اپنی منظوری ظاہر کر کے فارم پر دستخط کرتا ہے- شناختی ڈاکیومنٹ والد، والدہ، گارڈین یا نگران یعنی کسٹوڈین کو خود لے لینے ہیں؛ ممکن ہے کہ کوئی دوسرا شخص ان کو لے لیکن اس شخص کے پاس تصدیق کیا گیا اعلان ہونا چاہئے-
توجہ: مستقل پتہ بدلنے کے بعد ٣٠ دن کے عرصہ میں آپ کو نیا کارڈ کا اجرا کروانے کے لئے درخواست پیش کرنی ہے- اگر آپ کا کوئی شناختی ڈاکیومنٹ گم شدہ، چرایا، خراب یا پوری طرح ضائع ہو جاۓ تو آپ کو ٣ دن کے عرصہ میں وزارت داخلہ یا پردیس میں بلغاریہ کے سفارت خانہ میں لکھی طور پر اعلان پیش کرنا ہے- اگر آپ ان فرائض کو نہ مانیں تو آپ کو جرمانہ مل سکتا ہے-
5) بلغاریہ سے باہر سفر کرنا
جس ملک میں آپ سفر کرنا چاہتے ہیں اس کے سفارت خانہ میں آپ پہلے سے پتا کر لیں کہ اس میں داخل ہونے اور کچھ دیر تک رہنے کے لئے بلغاریہ میں مہاجر کی حیثیت، انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت یا پناہ حاصل کئے ہوئے پردیسیوں کے لئے شرائط کیسی ہیں- اگر سفر زمین پر ہے اور اس کے دوران آپ کو کسی دوسرے ملک کو ٹرانزٹ پار کرنا ہے تو یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اس دوسرے ملک کو ٹرانزٹ پار کرنے کی شرائط کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کریں-
6) اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا حق
مہاجر کی حیثیت، انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت یا پناہ حاصل کرنے کے بعد آپ کو بلغاریہ میں اپنی فیملی کے ممبروں کے ساتھ اکٹها ہونے کا حق ہے- یہ حق صرف مذکورہ ذیل لوگوں کے لئے لاگو ہے:
- شوہر/بیوی یا وہ شخص جس سے آپ کا ثابت طور پر مضبوط اور مستقل، دیرپا تعلق ہے؛
- بچے – جن کی عمر ١٨ سال سے کم ہے اور جن کی شادی نہیں ہوئی ہے؛ خاص طور پر اگر کم عمر بچے کی شادی ہو چکی ہے لیکن اس کے اعلیٰ مفاد میں یہ ہے کہ وہ اپنے والد والدہ کے ساتھ ہو تب وہ بچہ بھی آپ کے ساتھ اکٹها رہ سکتا ہے؛
- بچے – جن کی عمر ١٨ سال ہو چکی ہے اور جن کی شادی نہیں ہوئی ہے مگر صرف اگر کسی سخت بیماری کی وجہ سے وہ اپنا خیال خود نہیں رکھ سکتے اور اپنا گزارا خود نہیں کر سکتے ہیں؛
- شوہر کے اور بیوی کے والد والدہ – اگر وہ اپنی بڑی عمر یا سخت بیماری کی وجہ سے اپنا خیال خود نہیں رکھ سکتے اور اس لئے ان کو اپنے بچوں کے ساتھ رہنا پڑتا ہے-
آپ کو ایجنسی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کے لئے درخواست پیش کرنی ہے- درخواست کے ساتھ آپ کو خاندانی رشتہ کے ثبوت پیش کرنے ہیں – مصلاً، نکاح نامہ یا بچوں کی پیدائش سرٹیفکیٹ- اگر آپ کے پاس یہ ڈاکیومنٹ نہیں ہیں تو آپ ایسا اعلان بھرکے پیش کر سکتے ہیں جس میں آپ کے خاندان کے ممبروں کے نام، تاریخ پیدائش اور مقام رہائش (ملک اور پتہ) کے معلومات دئے جائیں- اعلان کی تصدیق نوٹری پبلک سے کی جانی چاہئے-
جب آپ کو اپنے خاندان سے ملنے کی اجازت ملے بلغاری حکومت بلغاریہ کے اس سفارت خانہ میں یہ جانکاری سرکاری طور پر بھیجتی ہے جس ملک میں آپ کا خاندان ہے- اگر اس ملک میں بلغاریہ کا سفارت خانہ نہیں ہے یا اس وقت وہ عارضی طور پر بند ہے تو بلغاری حکومت آپ کے ڈاکیومنٹ اس ملک میں بلغاریہ کے سفارت خانہ میں بھیجتی ہے جو غیر نمائندگی والے ملک کے لئے ذمہ وار ہے- آپ کے خاندان کو سفارت خانہ جانا ہے تاکہ ان کے پاسپورٹوں میں ویزے لگواۓ جائیں اور وہ بلغاریہ تک پہنچ سکیں- اگر ان لوگوں کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں تو بلغاری حکومت ان کو بلغاری ٹریول ڈاکیومنٹ کا اجرا کروا سکتی ہے- ان کے بلغاریہ میں آنے کے بعد ان کو یہاں لونگ سٹے ریذیڈینس کی اجازت ملے گی- اجازت ایک سال کے لئے مضبوط یعنی ویلڈ ہو گی اور اس کو لمبا کرانا ممکن ہو گا – مگر جتنا لمبا آپ کی ریذیڈینس کا عرصہ ہے زیادہ سے زیادہ اتنی لمبی آپ کی فیملی کی ریذیڈینس ہو سکتی ہے-
اگر اپنی فیملی کے اس وقت کے مقام رہائش کے بارے میں آپ کو کوئی معلومات نہ ہوں تو آپ بلغارین ریڈ کراس سے مدد مانگ سکتے ہیں- یہ تنظیم کسی خاص ادارہ کے ذریعے تقسیم شدہ خاندانوں کے ممبروں کی تلاشی میں تعاون دیتی ہے-
اگر ایجنسی آپ کو اپنے خاندان کے ممبروں کے ساتھ اکٹھا ہونے سے انکار کرے تو اس فیصلہ کو سننے کے ١٤ دن بعد کے عرصے میں آپ عدالت کے سامنے اس کی فریاد کر سکتے ہیں- عدالت انتظامیہ کے فاصلہ کی فریاد آپ سپریم کورٹ کے سامنے کر سکتے ہیں-
7) طبّی انشورنس
پناہ کے لئے اپنی درخواست کے تخمینہ کی کاروائی کے دوران آپ کے طبّی انشورنس کا خرچ ایجنسی نے ادا کیا ہے- حیثیت/پناہ حاصل کرنے اور بلغاری شناختی ڈاکیومنٹ لینے کے بعد آپ ایجنسی جا کر ایک ڈاکیومنٹ مانگ لیں جس میں لکھا جاۓ گا کہ اس وقت تک ایجنسی نے آپ کے طبّی انشورنس کا خرچ ادا کیا ہے- آمدنی کی قومی ایجنسی کے سسٹم میں آپ کے نجی شناختی نمبر کے بارے میں جانکاری ممکن ہونے کے لئے آپ کو اپنے مقام رہائش میں آمدنی کی قومی ایجنسی کے دفتر میں درخواست پیش کرنی ہے جس کے ساتھ مہاجرین کی سرکاری ایجنسی سے دیا گیا ڈاکیومنٹ بھی دکھانا ہے-
حیثیت/پناہ حاصل کرنے کے بعد آپ کو اپنا طبّی انشورنس کا خرچ خود ادا کرنا ہے– اگر آپ روزگار معاہدہ یعنی ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ یا جز وقتی معاہدہ یعنی پارٹ ٹائم ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ کے مطابق نوکری کرتے ہیں تو طبّی انشورنس کا خرچ آپ کا مالک ادا کرتا ہے- اگر آپ سیلف ایمپلائڈ شخص کے طور پر رجسٹریشن کروائیں (مصلاً، ڈاکٹر، کاریگر، دکاندار، سوداگر، کاشتکار وغیرہ ایسے سیلف ایمپلائڈ شخص ہیں) تب نوکری شروع یا جاری کرنے کے بعد سات دن کے عرصہ میں آپ کو آمدنی کی قومی ایجنسی کے علاقائی دفتر میں فارم بھر کر اعلان پیش کرنا ہے-
اگر آپ بیروزگار ہیں تو طبّی انشورنس کی ضروری رقم ادا کرنے سے پہلے آپ کو اپنی مستقل پتہ کے علاقہ میں آمدنی کی قومی ایجنسی کے دفتر میں اعلان-قسم نمبر سات بھر کر پیش کرنا ہے- طبّی انشورنس کی رقم ادا کرنے کے لئے اگلے ماہ کی پچیس تاریخ تک یہ اعلان پیش کیا جاتا ہے- اسی عرصہ میں آپ کو انشورنس کی ماہوار فیس ادا کرنی ہے- اگر آپ ضابطہ حفاظت معاشرتی یعنی سوشل سیکیورٹی کوڈ کے مطابق سیلف ایمپلائڈ شخص ہیں اور آپ نے اپنی نوکری روکنے کا اعلان پیش کیا ہے تب بھی آپ کو اعلان-قسم نمبر سات پیش کرنا ہے-
چوں کہ طبّی انشورنس کی رقم مختلف ہے اور بدلی جانے والی ہے پھر بھی آپ کو باقاعدہ طور پر پتا کر لینا ہے کہ آپ کو ہر ماہ کے لئے کتنے پیسے انشورنس کے لئے دینے ہیں- ٢٠١٥ میں ہر ایک مہینہ میں طبّی انشورنس کی رقم ١٦،٨٠ لیوا سے کم نہیں ہے-
اگر آپ نے چھتیس ماہ کے عرصہ میں تین سے زیادہ ماہوار انشورنس کی رقم ادا نہیں کی ہے تو آپ کے امداد صحت کے حقوق بند ہیں اور ضرورت پڑنے پر آپ کو خود طبّی امداد کا خرچ ادا کرنا ہے- چھتیس ماہ کا عرصہ آپ کو دئے گئے طبّی امداد کے پچھلے ماہ تک سمجھا جاتا ہے- ان مہینوں کی ضروری رقم ادا کر کے آپ اپنے امداد صحت کے حقوق بحال کر سکتے ہیں- مگر طبّی امداد کے لئے آپ سے جو خرچ کئے گئے ہیں ان کے لئے آپ کو پیسے واپس نہیں ملیں گے- آمدنی کی قومی ایجنسی کے ویب سائٹ پرhttp://www.nap.bg/، “فری ایکسیس ٹو ای سروسز” سیکشن میں آپ کو جانکاری مل سکتی ہے کہ کیا آپ کے امداد صحت کے حقوق بند ہیں اور کون سے ماہ کے لئے آپ کو طبّی انشورنس کی فیس دینی ہے-
ہر ایک شخص جس کا طبّی انشورنس ہے اپنا نجی ڈاکٹر یعنی جی پی کا انتخاب کرنے کا حقدار ہے- اگر آپ نے پناہ کے لئے اپنی درخواست کے تخمینہ کی کاروائی کے دوران اپنا جی پی کا انتخاب نہیں کیا تو جلد از جلد کریں- ہر سال پہلی سے تیس جون تک اور پہلی سے اکتیس دسمبر تک آپ اپنا نیا جی پی کا انتخاب کر سکتے ہیں-
اگر بلغاریہ میں آپ کے امداد صحت کے حقوق بند نہیں ہیں تو آپ کو امداد صحت کا یورپی کارڈ (یورپین ہیلتھ انشورنس کارڈ، ہیلتھ کارڈ) حاصل کرنے کا حق ہے- اس کارڈ سے یورپی اتحاد کے کسی دوسرے ملک میں سٹے کرنے کے دوران، ضرورت پڑنے پر، آپ کو ابتدائی اور امرجنٹ طبّی امداد مل سکتا ہے (دانتوں کے لئے بھی)- یہ ہیلتھ کارڈ مفت میں ملتا ہے- اس کے اجرے کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ امداد صحت کا یورپی کارڈ کا ویب سائٹ دیکھیں: http://www.ezok.bg/
8) تعلیم
بلغاریہ میں اسکول تعلیم ١٦ سال کی عمر تک لازمی ہے-
بلغاری اسکول میں اپنی تعلیم شروع یا جاری کرنے کے لئے آپ کو زبان بلغاری جاننے کی ضرورت ہے- ایجنسی زبان بلغاری میں کورس کا انتظام کر سکتی ہے اور کچھ غیر سرکاری تنظیم بھی زبان بلغاری پڑھنے کا موقع دیتے ہیں- آپ موجودہ موقعوں کے بارے میں پتا کر لیں-
اگر آپ نے دوسرے ملک میں پہلی سے لے کر چھٹی جماعت تک کسی بھی جماعت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اور سرٹیفکیٹ قبول کروانا چاہتے ہیں تو جس بلغاری اسکول میں آپ اپنی تعلیم جاری کرنا چاہتے ہیں اس کے صدر صاحب کے سامنے ڈاکیومنٹ پیش کریں- ساتویں جماعت کا اور ہائی اسکول کی کسی بھی جماعت کا سرٹیفکیٹ قبول کروانے کے لئے آپ کو علاقائی تعلیم انسپکٹوریٹ جانا ہے- اسی ادارہ میں پرائمری تعلیم، ثانوی تعلیم اور/یا پیشہ ور قابلیت کا ڈپلوما قبول کروانے کے ڈاکیومنٹ پیش کئے جاتے ہیں- اگر آپ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے سسٹم تک رسائی مانگتے ہیں (اپنی قابلیت میں اضافہ حاصل کرنے، ایم اے یا پی ایچ ڈی پروگرام میں پڑھنے کے لئے) تو جس یونیورسٹی میں داخلہ مانگتے ہیں وہاں جا کر ڈاکیومنٹ پیش کریں-
آپ کو یونیورسٹی میں داخلہ کے درخواست پیش کرنے یا/اور امتحان دینے کا حق ہے (جس طرح اور جن شرائط پر بلغاری شہریوں کے لئے بھی ممکن ہے)-
9) روزگار
آپ کو بلغاریہ میں روزگار تک پوری طرح کی رسائی ہے-
اعلیٰ تعلیم کا ڈپلوما قبول کروانے کے لئے آپ نیشنل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ ڈاکیومینٹیشن سے رابطہ کریں: ویب سائٹ www.nacid.bg/، فون نمبر 070044849 – اسکول تعلیم کی کسی جماعت کا سرٹیفکیٹ، ابتدائی، پرائمری اور ثانوی تعلیم کا ڈپلوما یا پیشہ ور قابلیت کا ڈپلوما قبول کروانے کے آپ مذکورہ بالا دفعہ 8، “تعلیم”، پڑھیں-
اگر آپ کے پاس دوسرے ملک سے جاری کیا گیا ڈرائیونگ لائیسنس ہے تو وہ کچھ خاص شرائط کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ وہ بلغاریہ میں قبول کیا جاۓ- آپ زیادہ معلومات کے بارے میں اپنے مقام رہائش کے علاقہ میں وزارت داخلہ کے ضلعی ادارہ کے “ٹریفک پولیس” محکمہ میں پوچھ سکتے ہیں- اگر آپ کا ڈرائیونگ لائیسنس برقرار شرائط کے مطابق نہیں ہو تو کامیابی سے امتحان دینے کے بعد آپ کو بلغاریہ میں ڈرائیونگ لائیسنس کا اجرا کیا جاۓ گا- آپ کے پاس کم از کم پرائمری تعلیم کا ڈپلوما ہونا چاہئے- اگر آپ نے دوسرے ملک میں اپنا ڈپلوما حاصل کیا تو اس کو قبول کرنے کا سرٹیفکیٹ ضروری ہو گا (مذکورہ بالا دفعہ 8، “تعلیم”، دیکھیں)-
کام ملنے کا ایک موقع یہ ہے کہ آپ اپنے مقام رہائش کے روزگار دفتر (جو روزگار ایجنسی سے متعلق ہے) جائیں اور وہاں بیروزگار کے طور پر رجسٹریشن کروائیں- روزگار دفتر آپ کے موجودہ یا مستقل پتہ کے علاقہ میں ہو سکتا ہے- اگر معاشرتی امداد کے لئے درخواست پیش کرنا چاہتے ہیں تب بھی آپ کا بیروزگار کے طور پر رجسٹریشن ضروری ہے- روزگار دفتر میں رجسٹریشن کروانے کے لئے آپ کو بلغاری شناختی ڈاکیومنٹ پیش کرنا ہے- روزگار دفتر کا مقصد ہے آپ کی کوششوں میں ترغیب دے کہ آپ اپنے لئے کاروبار ڈھونڈ لیں- روزگار دفتر آپ کی مدد اس طرح کرتا ہے – ملازمت کی خالی جگہ کے بارے میں جانکاری دیتا ہے، پیشہ ور قابلیت کے کورسوں میں آپ کو شامل کرتا ہے، پیشہ ور صلاح مشورہ دیتا ہے وغیرہ- روزگار دفتروں کے مقام اور اس معاملہ میں زیادہ معلومات آپ روزگار ایجنسی کے ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں: http://www.az.government.bg/
مہاجرین کی سرکاری ایجنسی زبان بلغاری اور پیشہ ور قابلیت میں کورس کا انتظام کر سکتی ہے- آپ موجودہ موقعوں کے بارے میں پتا کر لیں-
اگر آپ کو کام کی تجویز مل گئی ہے تو کنٹریکٹ سائن کرنے پر اصرار کریں: روزگار معاہدہ یعنی ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ (اگر مالک نے آپ کے لئے کام کرنے کی جگہ اور کام کا وقت برقرار کئے ہیں) یا جز وقتی معاہدہ یعنی پارٹ ٹائم ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ (اگر آپ کو کوئی خاص ملازمت کرنی ہے جس کا کوئی خاص نتیجہ ہو)- کنٹریکٹ میں صاف طور پر آپ کے حقوق و فرائض کا ذکر کیا جاتا ہے – عرصہ، تنخواہ، کام کی قسم وغیرہ-
اگر آپ پر استحصال کیا گیا ہو (مصلاً، آپ کو کنٹریکٹ میں تحریر کیا گیا تنخواہ نہیں ملتا ہے یا کام کرنے کے اچھے اور محفوظ حالات موجود نہیں ہیں) تو آپ لیبر انسپکٹوریٹ میں شکایت پیش کر سکتے ہیں http://www.gli.government.bg/ یا وکیل کی مدد سے علاقائی عدالت میں قانونی قدم اٹھا سکتے ہیں-
بلغاریہ میں اگر مالک ١٦ سال سے کم عمر کے شخصوں کو ملازمت دے تو یہ جرم سمجھا جاتا ہے- اگر نوکر کی عمر ١٦ اور ١٨ سال کے درمیان ہو اور بغیر اجازت کے کام کرتا ہے تو یہ بھی مالک کا جرم سمجھا جاۓ گا- خاص طور پر مالک لیبر انسپکٹوریٹ سے اجازت مانگ سکتا ہے کہ کوئی شخص جس کی عمر ١٥ اور ١٦ سال کے درمیان ہو اس کا نوکر بن جاۓ- مگر یہ کم عمر نوکر صرف ہلکی ملازمت کر سکے گا جو صحت اور بچوں کی مناسب ترقی میں نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے اور ملازمت کرتے ہوئے بھی بچہ اسکول یا پیشہ ور قابلیت کے پروگرام میں جا پاۓ گا-
10) معاشرتی امداد
ہر ایک شخص اپنی زندگی کی ضرورتیں پوری کرنے کی ذمہ داری ہے- پھر بھی اگر مختلف وجوہ سے آپ اپنی اور اپنی فیملی کی ضرورتیں پوری نہیں کر سکتے تب معاشرتی امداد کے لئے درخواست پیش کر سکتے ہیں- معاشرتی امداد تین قسم کے ہوتے ہیں – ماہوار، ایک ہی یعنی سنگل اور مقصد سے دیا جانے والا امداد-
آپ کو یا آپ کی فیملی کو ماہوار امداد حاصل کرنے کا حق ہے اگر پچھلے مہینے میں آپ کی آمدنی کسی خاص کم از کم کی آمدنی سے کم ہو- ہر ایک شخص یا فیملی کے لئے یہ کم از کم کی آمدنی الگ ہے، اس کا دارومدار شخص اور فیملی کے ہر ایک ممبر کے نجی حال پر ہے (آمدنی کے علاوہ آپ کی ملکیت، ازدواجی حیثیت، صحت، روزگار، تعلیم، عمر غور میں رکھے جاتے ہیں)-
اتفاق سے ہوئی طبّی، تعلیمی، عوامی افادیت سے متعلق اور زندگی کی دوسری اہم ضرورتوں کی وجہ سے آپ کو سال میں ایک دفعہ سنگل امداد مل سکتا ہے-
آپ مقصد سے دئے جانے والے امداد کے لئے درخواست پیش کر سکتے ہیں جو امداد شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے ہے-
معاشرتی امداد کے لئے درخواست معاشرتی مدد کی ایجنسی کے اس “معاشرتی مدد” دفتر میں پیش کی جاتی ہے جو آپ کے مستقل پتہ کے علاقہ میں ہے- آپ کو اور اپنی فیملی کے سب ممبروں کو (جن کی عمر ١٦ سال اور ریٹائرمنٹ کی عمر کے درمیان ہو) مہاجر کی حیثیت، انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت یا پناہ کا فیصلہ حاصل کرنے کے تین ماہ تک کے عرصہ میں روزگار دفتر میں رجسٹریشن کروانے جانا ہے- آپ کو شناختی کارڈ دکھانا ہے (اگر آپ شناختی کارڈ جاری کروانے کے لئے مقصد سے دئے جانے والے امداد کے لئے درخواست پیش کریں تو حیثیت کا فیصلہ دکھا دیں)- ازدواجی حیثیت اور بچوں کی پیدائش ثابت کرنے والے ڈاکیومنٹ ضروری ہیں- اگر آپ کے پاس وہ ڈاکیومنٹ نہیں ہیں تو رفیوجی ایجنسی سے مانگ لیں کہ وہ آپ کو ان کی جگہ میں سرٹیفکیٹ جاری کرے-
درخواست پیش کرنے کے ٢٠ دن بعد کے عرصہ میں ایک سماجی کارکن آپ کے مستقل پتہ کے مقام رہائش میں آ کر معاشرتی سوالنامہ بھر کے معاشرتی بیان تیار کرتا ہے- بیان تیار کرنے کے ٧ دن کے عرصہ میں حکم جاری کیا جاتا ہے جس کے مطابق آپ کو معاشرتی امداد دیتے ہیں یا دینے سے انکار کرتے ہیں- حکم جاری کرنے کے ١٤ دن کے عرصہ میں آپ کو لکھی طور پر اطلاع ملے گا- آپ حکم کی فریاد “معاشرتی مدد” کے علاقائی دفتر کے صدر کے سامنے کر سکتے ہیں- صدر کے فیصلہ کی فریاد عدالت کے سامنے کی جا سکتی ہے-
“معاشرتی مدد” کے علاقائی دفتروں کے مقام اور ضروری ڈاکیومنٹ کے بارے میں آپ معاشرتی مدد کی ایجنسی کے ویب سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں: www.asp.government.bg
11) لونگ ٹرم ریذیڈینس حاصل کئے ہوئے پردیسی کو یورپی اتحاد میں ریذیڈینس کی اجازت
اگر آپ بلغاریہ میں قانونی اور مسلسل طور پر ٥ سال کے دوران رہے ہیں تو آپ یورپی اتحاد میں لونگ ٹرم ریذیڈینس کی اجازت کے لئے درخواست پیش کر سکتے ہیں- یہ اجازت ٥ سال کے لئے مضبوط ہے اور ختم ہونے پر درخواست پیش کی جانی چاہئے تاکہ وہ رینیو کی جاۓ- اگر آپ کو یورپی اتحاد میں لونگ ٹرم ریذیڈینس کی اجازت حاصل ہے تو آپ یورپی اتحاد کے دوسرے ممالک میں ٣ ماہ سے زیادہ کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے وغیرہ کے لئے رہ سکتے ہیں-
رہائش کا جو عرصہ درخواست پیش کرنے کے لئے ضروری ہے وہ کب سے سمجھا جاتا ہے؟ رہائش کا عرصہ اس وقت سے سمجھا جاتا ہے جب آپ نے بین الاقوامی پناہ کے لئے درخواست پیش کی ہے- اگر پناہ کے لئے درخواست پیش کرنے کے وقت اور بلغاری شناختی ڈاکیومنٹ حاصل کرنے کے وقت کے دوران ١٨ ماہ سے کم ہوئے ہیں تو رہائش کا صرف آدھا عرصہ سمجھا جاتا ہے- مصلاً، اگر آپ کے پناہ کے لئے درخواست پیش کرنے کے ١٠ ماہ بعد آپ کو بلغاری شناختی ڈاکیومنٹ مل گیا ہے، صرف ٥ ماہ بلغاریہ میں آپ کی قانونی رہائش کے عرصہ میں شامل ہوں گے- لیکن اگر پناہ کے لئے درخواست پیش کرنے کے وقت اور بلغاری شناختی ڈاکیومنٹ حاصل کرنے کے وقت کے دوران ١٨ ماہ سے زیادہ ہوئے ہیں تو ان دونوں اوقات کے دوران تمام عرصہ بلغاریہ میں قانونی رہائش سمجھا جاتا ہے-
مسلسل طور پر رہنے سے کیا مطلب ہے؟ اگر آپ بلغاریہ سے باہر جائیں تو آپ کی ایک غیر حاضری کی لمبائی ٦ مسلسل ماہ سے کم ہونی چاہئے- پانچ سال کے لئے بلغاریہ سے آپ کی تمام غیرحاضریوں کی لمبائی کل ملا کر ١٠ ماہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے- اگر بلغاریہ سے آپ کی ایک غیرحاضری ٦ ماہ سے زیادہ ہو یا پانچ سال کے لئے آپ کل ملا کر ١٠ ماہ سے زیادہ غیرحاضر رہے ہوں تو یہ لونگ ٹرم ریزیڈنس کی اجازت دینے سے انکار کی وجہ ہو سکتا ہے کیوں کہ آپ نے مسلسل رہائش کی شرط پوری نہیں کی ہے-
لونگ ٹرم ریزیڈنس کے لئے درخواست پیش کرتے وقت آپ کو ثبوت بھی پیش کرنے ہیں کہ آپ اپنے اور اپنی فیملی کا گزارا کر سکتے ہیں اور آپ کے پاس طبّی انشورنس ہے-
12) بلغاری شہریت
جب آپ بلغاری شہریت حاصل کریں تب یورپی اتحاد کا شہری بھی بن جاتے ہیں- بلغاری شہریت کی درخواست آپ پیش کر سکتے ہیں اگر آپ خاص شرائط پوری کر سکتے ہیں- اگر آپ کو مہاجر کی حیثیت یا پناہ مل گیا ہے، کم از کم ٣ سال بعد آپ شہریت کی درخواست پیش کر سکتے ہیں- اگر آپ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد کی حیثیت مل گئی ہے، کم از کم ٥ سال بعد آپ شہریت کی درخواست پیش کر سکتے ہیں-
یہ ضروری ہے کہ آپ کی عمر ١٨ سال سے زیادہ ہو، بلغاری عدالت سے آپ کو قابل الزام جرم کے لئے سزا نہ ملی ہو اور آپ کے خلاف ایسے جرم کے لئے فوجداری کاروائی قائم نہ ہوئی ہو(اگر عدالت سے آپ کی بحالی کی گئی ہے تو یہ بھی ٹھیک ہے)، آپ کی ایسی آمدنی یا پیشہ ہو جس کی بدولت آپ اپنا گزارا کر سکیں، آپ کو زبان بلغاری معلوم ہو- آپ سے یہ مانگا نہیں جاۓ گا کہ آپ اپنی اس وقت کی شہریت کو چھوڑ دیں-
اگر آپ کو بلغاری شہریت دینے سے انکار مل جاۓ تو آپ اس کی فریاد نہیں کر سکتے ہیں- جتنی دفعہ کی مرضی ہو آپ اتنی دفعہ نئی درخواست پیش کر سکتے ہیں-
بلغاری شہریت کے لئے درخواست پیش کرنے کی شرائط اور اصول کے بارے میں آپ وزارت انصاف کے ویب سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں: http://www.justice.government.bg/
13) اگر آپ کم عمر ہیں (آپ کی عمر ١٨ سال سے کم ہے) اور بلغاریہ میں آپ اپنے والد والدہ کے بغیر ہیں
بلغاری شناختی ڈاکیومنٹ حاصل کرنے کے لئے (مذکورہ بالا دفعہ 4 دیکھیں، “شناختی ڈاکیومنٹ کا اجرا”) آپ کو سرپرست یعنی گارڈین (اگر آپ کی عمر ١٤ سال سے کم ہو) یا نگران یعنی کسٹوڈین (اگر آپ کی عمر ١٤ اور ١٨ سال کے درمیان ہو) کی ضرورت ہو گی- اگر آپ کو کسی خاص مکان میں براۓ آپ جیسے بچے بٹھایا گیا ہے تو اس مکان کا صدر آپ کا سرپرست یا نگران بن جاتا ہے- آپ کو ایسے مکان میں بٹھایا جانے کا حق ہے: جس سماجی کارکن نے بین الاقوامی پناہ یا پناہ (اسائلم) کے لئے آپ کی درخواست کے تخمینہ کی کاروائی کے دوران آپ کی نمائندگی کی ہے اس سے رابطہ کر کے تعاون ماگ لیں-
آپ کو بلغاریہ میں اپنے والد والدہ سے اکٹھا ہونے کا حق ہے؛ اگر وہ فوت ہو چکے ہیں تب اپنی فیملی کے کسی بالغ ممبر سے یا قانون یا رواج کے مطابق آپ کے لئے ذمہ وار کسی شخص سے ملنے کا حق ہے- اس کے لئے درخواست مہاجرین کی سرکاری ایجنسی میں پیش کی جاتی ہے (مذکورہ بالا دفعہ 6 دیکھیں، “اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا حق”)-
14) دئے گئے بین الاقوامی پناہ/اسائلم کا اختتام
بین الاقوامی پناہ یا پناہ (اسائلم) کی حیثیت خود ان وجوہ کو مستقل طور پر حل نہیں کرتی ہے جن کی مجبوری سے آپ کو اپنا ملک چھوڑنا پڑا تھا- ایک مستقل حل آپ کو قبول کرنے والے ملک (بلغاریہ) میں آپ کی تکمیل ہے، مصلاً لونگ ٹرم ریزیڈنس کی اجازت یا بلغاری شہریت حاصل کرنے کے ذریعے- ایک دوسرا مستقل حل ہے آپ کا اپنے وطن میں واپس جانا جب وہاں کے حالات خوب حد تک بہتر ہو گئے ہیں- بین الاقوامی پناہ اصل میں چند روزہ پناہ ہے جو شہریت کے ملک کی طرف سے گم شدہ قومی پناہ کی جگہ میں ہے- اس لئے قانون کے مطابق کچھ وجوہ موجود ہیں جن کے سبب بین الاقوامی پناہ کا اختتام کیا جا سکتا ہے- ان وجوہ میں سے کچھ یہ ہیں:
- آپ نے اپنی مرضی سے اس ملک سے پناہ مانگا ہے جس کا شہری آپ ہیں؛
- آپ نے نئی شہریت حاصل کی ہے اور جس ملک نے آپ کو شہریت دی تھی اس کی طرف سے آپ نے پناہ حاصل کیا ہے؛
- آپ اپنی مرضی سے اس ملک میں دوبارہ رہنے واپس گئے ہیں جس کو آپ نے چھوڑ دیا تھا؛
- آپ کی جس ملک کی شہریت ہو اس کی طرف سے اب پناہ پانے سے انکار نہیں کر سکتے ہیں کیوں کہ جن وجوہ سے آپ نے اپنا ملک چھوڑ کر بین الاقوامی پناہ حاصل کیا ہے وہ اب موجود نہیں ہیں اور یہ تبادلہ قافی مستقل ہے، چند روزہ نہیں-
آپ کو اپنے بین الاقوامی پناہ کے اختتام کی فریاد کرنے کا حق ہے – فیصلہ سننے کے بعد ١٤ دن کے عرصہ میں آپ عدالت کے سامنے اس کی فریاد کر سکتے ہیں-
بروشر میں دی گئی جانکاری بلغاریہ میں جون ٢٠١٥ کے قانونوں اور عمل کے مطابق ہے- یہ بروشر ماہروں کے گروہ سے فاؤنڈیشن براۓ رسائی حقوق یعنی FAR، ویب سائٹ farbg.eu کی سپردگی میں “واقفیت اور علم میں اضافہ کے ذریعے بلغاریہ میں مہاجروں کی حقوق تک رسائی کی ترقی” منصوبہ، ویب سائٹ refugees.farbg.eu کے متعلق تیار کیا گیا ہے- مذکورہ بالا منصوبہ یورپی اقتصادی علاقہ کے مالیاتی میکانزم پر بلغاریہ میں غیر سرکاری تنظیموں کو مدد دینے کے پروگرام کے متعلق تیار کیا گیا ہے اور اس پروگرام سے اس کی تیاری کے خرچ ادا کئے گئے ہیں- پروگرام کا ویب سائٹ www.ngogrants.bg ہے- بروشر میں دی گئی جانکاری کی تمام ذمہ واری فاؤنڈیشن براۓ رسائی کو ہے اور کسی بھی حالت میں یہ قبول نہیں کیا جا سکتا ہے کہ یہ ڈاکیومنٹ یورپی اقتصادی علاقہ کے مالیاتی میکانزم اور بلغاریہ میں غیر سرکاری تنظیموں کو مدد دینے کے پروگرام کے آپریٹر کے آفیشل خیالات کے متعلق ہے-
Този документ е създаден с финансовата подкрепа на "Програмата за подкрепа на неправителствени организации в България" по Финансовия механизъм на Европейското икономическо пространство. Цялата отговорност за съдържанието на документа се носи от "Фондация за достъп до права" и при никакви обстоятелства не може да се приема, че този документ отразява официалното становище на Финансовия механизъм на Европейското икономическо пространство и Оператора на Програмата за подкрепа на неправителствени организации в България. |